جھاؤفوجی آپریشن جاری:7 افراد فورسز ہاتھوں لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں جاری فوجی آپریشن میں مزید شدت لاکر پاکستانی فوج نے سات افراد کو حراست میں لینے کے بعد آرمی کیمپ منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جھاؤ میں جاری فوجی آپریشن میں پاکستانی فوج نے مزید سات افراد کو حراست میں لے کر آرمی کیمپ منتقل کردیا ہے،حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں سخی داد ولد دینار، فقیر ولد بیان،اشرف ولد اللہ بخش، بشیراحمد ولد بازو، قارو اللہ داد ولد دینار اور بشام شامل ہیں

مقامی ذرائع بتارہے ہیں مذکورہ افراد کو جھاؤ کے پہاڑی علاقے سورگر لاراندڑی کے مقام سے پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر ہیلی کاؤپٹروں کے ذریعے اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے جھاؤ میں فوجی آپریشنز کی اس لہر کو تین ہفتے ہونے کو ہیں۔اس وقت جھاؤ خصوصا سورگر مکمل فوجی محاصرے میں ہے،محاصرے میں ہزاروں لوگ محصور ہیں،۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment