بلوچستان میں ایک اورپولیس اہلکارکی خودکشی، ڈیرہ بگٹی میں ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں ایک اور پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی ہے ۔

واضع رہے کہ گذشتہ روزکوئٹہ میں ایک پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی تھی جبکہ اس سے دو دن قبل ڈیرہ بگٹی میں ایک ایف سی اہلکار نے خود کشی کرلی تھی۔

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں ایک پولیس اہلکار نے خود سوزی کرلی ہے۔

واقعہ صنعتی شہر میں وندر کے مقام پر پیش آیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار نے خود پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگادی۔

خود سوزی کرنے والے اہلکار کی شناخت سپاہی عبدالحمید کے نام سے ہوگئی ہے۔

واقعہ کے بعد اہلکار کو فوری طور پر کراچی منتقل کیا گیا لیکن پولیس اہلکار جانبر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

بلوچستان میں آزادی پسند مسلح تنظیموں کی بڑھتی کارروائیوں کے پیش نظر حکومتی فورسز میں بڑے پیمانے پرذہنی تنائو کی کیفیت پائی جارہی ہے ۔ممکن ہے کہ خودکشیوںکا رجحان اس سلسلے کی کڑیا ںہوں۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ نالہ میں ایک شخص گرنے کے بعد ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ندیم بلوچانزئی کے نام سے ہوگئی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment