بولان و ہرنائی حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بولان و ہرنائی حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان اور ہرنائی میں آئی ای ڈی حملوں میں قابض پاکستانی فوج، انکی رسد پہنچانے والی گاڑی اور مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا، حملوں میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے پیراسماعیل میں منصور ٹاپ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کیلئے پانی لیجانے والی ٹریکٹر کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں ٹریکٹر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے کہا کہ دھماکے کے بعد مذکورہ مقام پر پہنچنے والے قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو سرمچاروں نے ایک اور آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 21 جولائی 2023 کی رات ہرنائی میں چپرلیٹ کے قریب ایک مواصلاتی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا، مذکورہ ٹاور قابض فوج کے پوسٹ کے قریب فوجی مقاصد کے غرض سے نصب کیا جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج و اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment