اورماڑہ کے سمندر میں لاپتہ ہونیوالے نوجوان کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر میں کے تحصیل اورماڑہ میں سمندر میں دورانِ شکار لاپتہ ہونے والے 26 سالہ نوجوان عبدالحق فیروز کی لاش برآمد ہوگئی ہے ۔
‘
تفصیلات کے مطابق 16 اور 17 جولائی کے درمیانی شب اورماڑہ دیمی زر کے سمندری حدود میں دورانِ شکار لاپتہ ہونے والے 26 سالہ نوجوان عبدالحق ولد فیروز کی لاش برآمد ہوگئی ہے مذکورہ نوجوان کی لاش آج چوتھے دن اورماڑہ کے علاقے بلڈا کے سمندری حدود میں مقامی ماہیگیروں کو ملی ہے۔

خیال رہے 16 اور 17 جولائی کے درمیانی شب اسلامیہ لین اورماڑہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ماہیگیر عبدالحق ولد فیروز دورانِ شکار لاپتہ ہوئے تھے جس کی تھرماکول سے بنی چھوٹی نا بمعہ موبائل فون، ٹوپی، ٹارچ لائٹ اور دیگر ماہیگیری آلات علی الصبح مقامی ماہیگیروں کو سمندر میں ملے تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment