بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تمپ میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ و2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ، اپسی کہن میں فوجی چوکی پر حملہ کیا جس سے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے3 جولائی کی شام سات بجکر پچاس منٹ پر اپسی کہن دُزراہ میں کلبر ماتبند کے ساتھ قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔ اسکے بعد چوکی کو راکٹوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جس سے دشمن پاکستانی فوج کو مزید جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستا ں لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔