بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کیچ میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گزشتہ شب ساڑھے آٹھ بجے تربت کے علاقے جوسک میں پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر دستی بم حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بم چوکی کے اندر گر کر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔
ترجمان نے کہابی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔