کوئٹہ واوستہ محمد میں فائرنگ ،پولیس اہلکار سمیت 2 ہلاک ،لاپتہ شخص کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر ٹارگٹڈ حملے میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹریفک کانسٹیبل پر فائرنگ کردی جوڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔

دوسری جانب اوستہ محمد میں بلوچستان و سندھ پولیس کی کارروائیمیں ڈاکوکی ہلاکت کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد میںبلوچستان وسندھ پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔

کارروائی میںبلوچستان پولیس کے 6اہلکاروں کے قتل میں ملوث ایک ڈاکومقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت لیم جان عرف لیمو کے نام سے کی گئی ہے ۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ اغوا سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ سے 24 جون کو لاپتہ ہو نے والے شخص کی لاش برآمد ہو گئی ہے۔

پو لیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علا قے ائیرپورٹ روڈ طور ناصر پھاٹک کے قریب فلیٹ سے عبدالرشید نا می نوجوان کی لاش ملی ہے جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول چمن کا رہائشی اور محکمہ صحت کا ملازم تھامقتول 24 جون سے لاپتہ تھا۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment