ڈیرہ غازی سے پاکستانی فورسز نے جمعہ کے روزایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت راشد کے نام سے ہوگئی ہے ۔
دوسری جانب کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بی ایل اے کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیاہے ۔
سی ٹی کی جانب سے گرفتار نوجوان کی شناخت راشد پشمانی کے نام سے کی گئی ہے ۔
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ راشد بشمانی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ تفتیش میں اہم انکشافات اور لیڈز متوقع ہیں۔
واضع رہے کہ سی ٹی ڈی لاپتہ افراد کے جعلی مقابلوں اورحراستی قتل میں ملوث پائے گئے ہیں ۔