پاکستانی فوج نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں 5مشتبہ افرادکی ہلاکت کا دعویٰ کیاہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ افراد نے سیکورٹی فورسزکے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے ۔
بیان میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیاہے۔
بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے تاحال کسی قسم کی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔