پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے سبی میں یک مچھ کے قریب یکفوجی آپریشن میں سیکورٹی فورسز اورمسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 افراد ہلاک جبکہ ایک کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دالبندین میں یک مچ کے قریب مسلح افراد کیخلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ۔
بیان میں کہا گیا ہے سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 مشتبہ افراد ہلاک، ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افراد کے قبضے سے اسلحہ اور بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔
دعوے میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد بے گناہ شہریوں کے قتل، کوئلہ کان کے مالکان کو بھتے کیلئے ہرساں کرنے میں ملوث تھے۔