اوستہ محمد: اہلخانہ کا لاپتہ 14سالہ لڑکے کی بازیابی کی اپیل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد سے 8 مہینے سے لاپتہ سے 14 سالہ لڑکے کے اہلخانہ نے حکام سے ان کی بازیابی کا مطالبہ کیاہے ۔

نادر علی شیخ نے اپنے بچوں کے ہمراہ پریس کلب میں میڈیا کو فریاد سناتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا ناصر علی شیخ جس کی عمر 14 سال ہے جو قمبرانی روڑ تاجک آباد سے لاپتہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا 8 ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے تا حال میرا بیٹا واپس نہیں ہوا ہے ہم سخت پریشان ہیں ۔

انہوں نے کہا ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان، قائم مقام گورنر بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے درمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بیٹے ناصر علی شیخ کو فوری بازیاب کرائیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment