پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکارطالب علم زمان بلوچ کی بازیابی کیلئے اہلخانہ کی جانب سے ہوشاپ میں سی پیک روڈ پر دھرنا دیا گیا۔
زمان بلوچ کے اہلخانہ نے چند روز قبل تربت سے زمان بلوچ کو لاپتہ کرنے کیخلاف احتجاج کیا اور سی پیک شاہراہ پر دھرنا دیکر روڈ بند کردیا۔
اس موقع پر زمان بلوچ کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا کہ زمان بلوچ کو جلد بازیاب کرایا جائے، زمان بلوچ کی بازیابی تک سی پیک شاہراہ پر دھرنا دیکر بند رکھا جائیگا۔
تربت سے 10 فروری کو لاپتہ نوجوان زمان بلوچ کے اہلخانہ نے علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر پیر کی شام کو ہوشاپ کراس پر سی پیک شاہراہ بلاک کردیا۔
بڑی تعداد میں خواتین، بچے اور مرد شاہراہ پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
شاہراہ پر دھرنا کے سبب ٹریفک کی آمدورفت متاثر اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
احتجاج پر بیٹھے افراد کا کہنا ہے کہ زمان بلوچ کی بازیابی تک ان کا دھرنا غیر معینہ مدت کے لیے جاری رہے گا۔
زمان بلوچ کے اہل خانہ نے کل تربت میں تربت پریس کلب اور کراچی پریس کلب میں زمان بلوچ کی گمشدگی کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی اور پیر کو سی پیک شاہراہ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔