الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے 21پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل کردی ہے۔
ان میں سے بلوچستان اسمبلی کے تین وزرا، ایک وفاقی وزیر اور ایک مشیرشامل ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹفیکشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے 31دسمبر تک اپنے اور اپنے اہلخانہ کے اثاثوں،واجبات کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کروانی تھیں۔اوراثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کے لئے 15جنوری2023 تک توسیع کی گئی تھی تاہم بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 6سینیٹرزاحمد خان،انوارالحق کاکڑ، عبدالقادر، مولانا عبدالغفور حیدری، منظور احمد کاکڑ،سعید احمد ہاشمی،3ارکان قومی اسمبلی وفاقی وزیر سردار اسرار ترین، مولانا عصمت اللہ، سید محمود شاہ اور 12ارکان بلوچستان اسمبلی اسمبلی مولوی نور اللہ، وزیراعلیٰ کے مشیر میر عمر جمالی، سردار یار محمد رند، عبدالواحد صدیقی، بلوچستان وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی، ملک نعیم بازئی، بلوچستان وزیر مبین خلجی، میر عارف جان محمد حسنی، میر نعمت اللہ زہری، میر اکبر مینگل،بلوچستان وزیر میر اکبر آسکانی اور میر حمل کلمتی نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کروائیں تھیں جس پر انکی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔