دشت میں پاکستانی فوج پر دوحملوں میں 6 اہلکار ہلاک کئے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فوج پر دو حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ تین روز سے دشت مزن بند کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوجی جارحیت جاری ہے۔ کل تین بجکر چالیس منٹ پر نوکیں راہ میں قادر بخش کلگ دشت بل نگور میں سرمچاروں نے گھات لگا کر دشمن فوج پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس سے دو فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بارہ بجکر چالیس منٹ پر نوکیں راہ میں ایک دفعہ پھر سرمچاروں نے دشمن پاکستانی فوج پر گھات لگا کر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے چار فوجی اہلکار موقع پر ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج کی زمینی و فضائی جارحیت دشت مزن بند کے پہاڑی سلسلوں میں گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔ سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی سے اب تک دشمن فوج کو پسپا کر کے رکھ دیا ہے۔

مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر حملے مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں  گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment