پاکستانی فورسز ہاتھوں 2 لاپتہ افراد رہا ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گزشتہ ایک سال سے لاپتہ یاسر بشیر اور پیر جان بلوچ رہا ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل تربت کے سابق جنرل سیکرٹری الطاف اکبر کے کزن یاسر شبیر بلوچ گزشتہ رات 9 بجے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

یاسر شبیر کو پچھلے سال اپنے گھر سنگانی سر سے لاپتہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سے گزشتہ سال سے لاپتہ پیر جان بلوچ بھی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

دونوں بازیاب ہونیوالوں کے گھر پہنچنے پر اہلخانہ کی جانب سے اللہ کا شکر ادا کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment