بلوچستان کے خضدار کے علاقے گریشگ سے پاکستانی فورسز نے 2بلوچ طالب علموں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کئے جانے والے طالب علموں کی شناخت سراج نور ولد نور محمد ساکن اسپکنری اور محمد عارف ولد گاجیان ساکن سریج گریشک سے کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں طالب علم اپنی چھٹیاں گزارنے کیلئے اپنے آبائی علاقے میں آئے تھے، جن کو گریشک پوگی گواراست کے مقام پر جبراًلاپتہ کیا گیا۔
سراج نور سرگودھا یونیورسٹی میں Law ڈپارٹمنٹ میں 6 سمسٹر کا طالب علم ہے جبکہ محمد عارف نے بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے 2022میں کلیئر کیا ہے۔
محمد عارف جو کہ سی ایس ایس (CSS) کی تیاری کررہا تھا۔ ایک بہتر مستقبل کا خواب دیکھ رہا تھا لیکن افسوس کہ تعلیم دشمن فورسزنے کو ہضم نہیں ہوا اور اسے گذشتہ شب سراج نور کے ساتھ لاپتہ کردیا گیا۔