بلوچستان حکومت کی ڈھائی ہزار گاڈیوں پر ریٹائرڈ افسران کے قبضے کا انکشاف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان حکومت کی ڈھائی ہزار گاڑیاں تبادلہ اور ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری افسران کے پاس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے معاملے پر رپورٹ طلب کرلی۔

جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین میر اختر حسین لانگو نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بلوچستان حکومت کی اڑھائی ہزار گاڑیاں تبادلہ اور ریٹائرڈ کے زیر استعمال میں ہیں، یہاں سے جانے والے افیسران نے یہ گاڑیاں واپس نہیں کی ہیں جبکہ بلوچستان سے تبدیل اور ریٹائرڈ افسران نے الاٹ ہونے والی رہائش گاہیں بھی خالی نہیں کیں ہیں۔

اختر لانگو نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے مفصل رپورٹ طلب کی جائے۔جس پر ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ آفیسران کی جانب سے گاڑیاں واپس نہ کرنا اور رہائش گاہوں خالی نہ کرنا افسوس ناک ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری نظم ونسق سے رپورٹ طلب کرلی۔

Share This Article
Leave a Comment