بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کااحتجاجی کیمپ کو 4898 دن مکمل

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراداور شہدا کے لواحقین کی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جسے کو 4898 دن مکمل ہوگئے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، گل زادی بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچ فرزندو کی مسخ شدہ لاشیں بمباریوں کے شکار ویران بستیاں قدم قدم پر قابض فوج کا وجود اور عالمی سامراج کی للچائی نظروں نے بلوچ سرزمین کو خون آلود کر دیا ہے۔ جس کا شعور رکھتے ہوئے بلوچ قوم اپنی بقاء اور پر امن جدوجہد کے ہر مرحلے سے سرخ رو ہونے کو تیار ہو چکی ہے۔ پاکستانی حکمرانوں کو درپیش مضبوط عوامی مزاحمت نے اس خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے جس نے پاکستانی قبضہ اور بلوچ سرزمین کے استحصال کے سامراجی منصوبوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے جس نے پاکستانی قبضہ گیر نے گزشتہ بیس سالوں سے بلوچ قوم نے پر امن جدوجہد کرنے والے سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں کو پاکستان نے منظم انداز میں ٹارگٹ کرکے پاکستان نے میدان سیاست میں موجود جماعتوں اور تنظیموں کو اپنی تمام سرگرمیاں محدود کرنے پر مجبور کر دیتا تھا۔

ماما قدیر نے مزید کہا کہ بلوچ عوام اپنی قوت کا مظاہرہ پہلے ہی کر چکے ہے پر امن جدوجہد کے ساتھ ہم قدم بلوچ عوام سامراجی منصوبوں اور پاکستانی قبضہ گیر فوج کے سامنے رکاوٹ بن چکی ہے منظم پرامن جدوجہد اور فرذندان کی ذندان میں اذیت اور شہادتوں نے بلوچ عوام کو پر امن جدوجہد کا نہ ختم ہونے والا جذبہ عطا کیا ہے جس نے عوام میں پاکستان کی پہلائی ہوئی دہشتگردی اور سفاکیت کے خوف کو نکال باہر کرکے اسے میدان پرامن جدوجہد میں ہم قدم بنا دیا ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ایک ایسے ملک اور اس کے زیر اثر ذرائع ابلاغ سے کیا خیر کی توقع رکھی جا سکتی ہے جو لاکھوں جیتے جاگتے انسانوں کے خون سے پیاس بجھانے اور لاکھوں کے عزتوں سے اپنے حواس کی آک ٹھنڈا کرنے کے بعد بھی اس حقیقت کو ماننے کے لیے تیار نہیں اور گھر بیٹھ جانے تمام حقائق کے سامنے آنے کے باوجود بھی یہ تلخ حقائق کا گھونٹ پینے کے لئے تیار نہیں اور تسلسل کے ساتھ ہٹ دھرمی و سرکشی کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment