پاکستانی فوج کاہوشاپ میں 2 افرادکی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرنے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں 2 افرادکی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں 2 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔

بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ہوشاب میں ایک خفیہ آپریشن کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کے خفیہ ٹھکانوں کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہوشاب میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مشتبہ افراد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیاہے۔

Share This Article
Leave a Comment