بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ہوشاپ تل میں قابض پاکستانی فوج کو حملے میں نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔
بلوچ لبریشن آرمی حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔
واضع رہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہوشاپ میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں 6مسلح افراد اور ایک اہلکار ہلاک ہوگئے۔