آئی ایس پی آر کا بی ایل اے کے مزید 4ارکان کی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج نے بلوچستان کے علاقے زیارت میں جاری فوجی آپریشن کے دوران بی ایل اے کے مزید 4ارکان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

اس سے قبل فوجی ترجمان کی جانب سے پہلے 2اور پھر5 ارکان کی ہلاکت کا دعویٰکیا گیا تھا۔

بلوچستان کے ضلع زیارت میں لیفٹننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کے اغوااور ہلاکت کے بعدپاکستانی فوج کی جانب سے کلیئرنس آپریشن کاآغاز کیا گیاجس میں ایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ زیارت کے علاقے میں جاری ریکوری آپریشن کے دوران 14 اور 15 جولائی کی درمیانی شب خلیفہ کے پہاڑوں میں خوست کے قریب سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہی کی اور اسے کلیئر کر دیا۔

تاہم لیفٹننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کے کزن عمر جاوید تاحال بازیاب نہ ہوسکے، جو کوئٹہ جاتے ہوئے ان کے ساتھ اغوا کرلیے گئے تھے۔

ترجمان نے دعویٰ کہ گھیرے میں لیے جانے کے بعد اغواکاروں نے فوجی دستوں کو قریب آتے دیکھ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حوالدار خان محمدہلاک ہو گئے۔

بعدازاں کلیئرنس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 ارکان مارے گئے۔

بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے بعدازاں زیارت نالہ کے قریب اغوا کاروں کے ایک اور گروپ کا سراغ لگایا اور ان میں سے 4 کو ہلاک کر دیا جبکہ باقی ارکان موسلا دھار بارش اور اندھیرے کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 9اغواکاروں کی لاشیں مزید قانونی کارروائی کے لیے سول انتظامیہ کے حوالے کی جا رہی ہیں۔

واضع رہے کہ بی ایل اے کی جانب سے تاحال اپنے کارکنان کی ہلاکت کی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment