پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کی ہے کہ بلوچستان کے علاقوں ہرنائی اور منگی ڈیم کے قرب و جوار میں بی ایل اے کے ٹھکانوں پرآپریشن میں 2اغوا کار ہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق پاک فوج،ایس ایس جی اور ایف سی گزشتہ 36گھنٹوں سے ہرنائی اور منگی ڈیم کے علاقوں میں بی ایل اے کے ٹھکانوں پر آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دعوے میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے دستوں نے پورے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے جہاں اغوا برائے تاوان میں ملوث 12سے 15اغوا کاروں کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔اب تک 2اغوا کار ہلاک ہوئے ہیں اور ان کے ٹھکانوں سے آئی ڈیز،اسلحہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید بارشوں کے باوجود دشوار گزار علاقوں میں آپریشن تاحال جاری ہے۔
واضع رہے کہ گذشتہ دنوں زیارت سے پاکستانی فوج کا ایک کرنل اغوا ہوتا ہے جب وہ اپنے فیملی کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔بعد ازاں اس کی گرفتاری کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔اور اسکے بعدمغوی کی بازیابی کیلئے پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا جاتا ہے۔
آج بی ایل اے کی جانب سے جاری کردہ ایک تفصیلی بیان میں یہ واضع کی گئی ہے کہ مذکورہ کرنل لئیق بیگ مرزاکوبلوچوں کی جبری گمشدگیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے سزائے موت دیدی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے لئیق بیگ مرزاکی ہلاکت اورمنگی ڈیم کے علاقے میں اس کی لاش کی برآمدگی تصدیق کی ہے۔