مند میں فوجی آپریشن جاری ، پہاڑی علاقوں میں پیش قدمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مند میں پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری ہے، فورسز پہاڑی علاقے میں پیش قدمی کررہے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مند کے علاقے سہرین کوہ، انجیری کوہ اور گردونواح میں پاکستانی فورسز نے آج بروز ہفتہ کوآپریشن کا آغاز کیا۔

دوران آپریشن تاحال جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے، دوسری جانب ضلعی حکام نے بھی اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

خیال رہے دو روز قبل مذکورہ علاقے میں پاکستانی فورسز کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔

دریں اثناءپاکستانی فورسز نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایک بار پھر جانبحق ہونے والے اسحاق کے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپہ مارا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تربت آسکانی بازار میں اسحاق بلوچ کے قریبی رشتہ داروں کے گھروں پر پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور لوگوں کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے موبائل کا استعمال ترک نہیں کیا تو خواتین کو بھی اٹھایا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment