دشت پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن شدت کے ساتھ جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

دشت و گرد نواع میں پاکستانی فوج کا آپریشن 5 ویں روز بھی جاری،گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ۔

ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق دشت کے پہاڑی علاقوں میں پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن شدت کے ساتھ جاری ہے،

تازہ اطلاعات کے مطابق دشت کے پہاڑی علاقوں کو ضلع گوادر اور ضلع کیچ کی اطراف سے پاکستانی فوج نے گھیرے میں لے رکھا ہے،اور پہاڑی علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
سائیجی،کھڈان،سُنٹ سر،کھنڈے سل، و گرد نواع میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کے ساتھ زمینی فوج کا آپریشن بھی جاری ہے۔

مذکورہ آپریشن پانچ روز قبل شروع کیا گیا تھا،جو شدت کے ساتھ جاری ہے،مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں

Share This Article
Leave a Comment