بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ مہینے سے بڑے پیمانے پر پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن جارہی ہے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق آواران، گچک، مشکے اور گردنواح کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کاشدت کے ساتھ جاری ہے جبکہ اس دوران ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ آواران کے علاقے پیراندر، جکرو، اللہ بخش بینٹ، درمان بینٹ،ھمل بازار، وادی تولگی، غلامو، کندھار اور بکشی بازار اور گرد و نواح میں آج صبح پاکستانی فورسز نے مذکورہ علاقوں کو محاصرے میں لیاہے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز نے دوران آپریشن مختلف علاقوں میں گھروں کے لوٹ مار کے بعد ان کو نذر آتش کردیا ہے۔
دریں اثناء مشکے میں کلان، تیر کاشی، راغے سمیت دیگر علاقوں کو بھی فورسز نے محاصرے میں لے لیا ہے جبکہ مختلف جگہوں پر نئی چوکیاں قائم کرنے کی اطلاعات ہیں۔
پاکستانی فورسز نے متعدد چرواہوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
خیال رہے مذکورہ علاقوں میں لوگوں کا ذریعہ معاش گلہ بانی اور زراعت سے وابستہ ہیں بتایا جارہا ہے۔ تاہم لاپتہ بشیر احمد کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ دکاندار ہے جنہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔