بلوچستان کے ضلع کیچ کی سب تحصیل بل نگور کے علاقے درچکو اور جت کے درمیان پاکستانی فورسز پر دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔
سرکاری حکام کے مطابق واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ہلاک اہلکار وں کی میتیں اور زخمیوں کو ایف سی ہیڈکوارٹر تربت منتقل کیا گیا جہاں سے ہلاک ا ہلکار کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔