کچھی :مسلح افراد کے ہاتھوں  پل اور موبائل فون ٹاور دھماکہ خیز مواد سے تباہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے کچھی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پل اور موبائل فون ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔

پولیس کے مطابق کچھی کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈھاڈر کی حدود یونین کونسل رئیسانی کی لنک سڑک کے پل کو گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس سے سڑک پر آمدورفت معطل ہوگئی جبکہ مسلح افراد نے قریب واقع گائوں میں نصب نجی موبائل کمپنی کے فون ٹاور کو بھی دھماکہ خیز موا د سے اڑادیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نامعلوم مسلح افراد نے ایک غیر سرکاری تنظیم سے وابستہ ایک شخص کو اغوا کیا تھا۔

Share This Article