نصیرآباد: گھر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شوہرہلاک ، بیوی زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے نصیرآباد کے علاقے تھانہ منگولی کی حدود میں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شوہر ہلاک جبکہ اس کی بیوی زخمی ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ہلاک شخص کی لاش اور زخمی خاتون کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ سیاہ کاری بتائی جارہی ہے۔

واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

Share This Article