بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے گوہر آباد سے تین سگے بھائیوں کو فورسز نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 06 نومبر 2026، رات تقریباً 1:00 بجے، سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے کلی گوہر آباد میں چھاپہ مار کر نجیب ولد داؤد عمر 15 سال اور لیاقت ولد داؤد عمر 19 سال کو اپنے ہمراہ لے گئے۔
اس کے اگلے روز 07 نومبر 2026 رات 1:00 بجے، سی ٹی ڈی نے دوبارہ گھر پر چھاپہ مار کر ان کے بڑے بھائی سلال ولد داؤد عمر 28 سال کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ سلال پیشے سے سرکاری ملازم جب اس دونوں چھوٹے بھائی طالبعلم ہیں۔
ابھی تک ان تینوں بھائیوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں ان کے گھر والوں کو نہیں بتایا جا رہا کہ وہ کہاں ہیں کس حالت میں ہیں؟ اور ان پر کیا الزام ہے؟
اہل خانہ نے اپیل کی ہے تینوں بھائیوں کو بازیاب کیا جائے۔