بلوچستان کے ضلع کیچ کے کے مند میں ابسارکور سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع تمپ کی تحصیل مند میں ابسار کور سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت عمران ولد عبدالرحمن سکنہ گومازی تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کو گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔
پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔