تربت: مکران میڈیکل کالج کے طلبہ کا احتجاج ہنوز جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مکران میڈیکل کالج میں طلبہ کا احتجاج آج آٹھویں روز بھی جاری ہے۔

دوسری جانب طلبا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ طلبہ کے جائز مطالبات حل کرنے کے بجائے اب دھمکی آمیز رویے پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے کاہ کہ انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کی لائبریری اور جمنازیم بند کر دینا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔

طلبا کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ طلبہ کو بنیادی تعلیمی اور تفریحی سہولیات سے محروم کرکے ان کی آواز دبانے اور انہیں احتجاج ختم کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم انتظامیہ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے دبائو، دھمکیوں اور غیر جمہوری اقدامات سے طلبہ کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جائز حقوق اور مطالبات کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے اور کسی بھی دبائو کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک طلبہ کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرکے ان کا عملی حل نہیں نکالا جاتا۔

Share This Article