پاکستانی فوج اور اس کی لے پالک ڈیتھ اسکواڈ کی بلوچستان میں جبر وبربریت جاری ہے ۔مزید 3 افراد جبری لاپتہ کردیئے گئے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں پنجگور، مستونگ، کوئٹہ اور کیچ (تربت) میں پاکستانی فورسز، خفیہ اداروں اور ریاستی سرپرستی میں کام کرنے والے مسلح گروہوں (ڈیتھ اسکواڈز) کی کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں، جن کے نتیجے میں 3بلوچوں کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی جانب سے 11 اور 12 نومبر 2026ء کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، متاثرہ افراد کی شناخت اور واقعات کے کوائف درج ذیل ہیں:
جبری گمشدگی کے 3 نئے واقعات:
پنجگور پروم کے رہائشی 30 سالہ دکاندار قمبر ولد امید کو یکم نومبر 2026ء کی شام چتکان پنجگور میں واقع ان کی دکان سے نام نہاد ‘ڈیتھ اسکواڈ’ کے مسلح کارندوں نے اغوا کر کے لاپتہ کر دیا۔
ریش پیش پروم پنجگور کے رہائشی 70 سالہ بزرگ کسان عزیز ولد حیاتان کو 2 نومبر 2026ء کو فرنٹیئر کور (FC) کے اہلکاروں نے ان کے علاقے ریش پیش پروم سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا۔
مچھ کچھی (بولان) کے رہائشی 29 سالہ کبیر بلوچ ولد عبدالغنی کو 16 اکتوبر 2026ء کی صبح پانچ بجے کوئٹہ کے علاقے کلی پیر صاحب، کسٹم سریاب روڈ سے خفیہ اداروں (ISI / MI) کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا، جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈز کی کھلی چھوٹ، ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں نے عام شہریوں کی زندگیوں کو مستقل خطرے میں ڈال دیا ہے۔
تنظیم نے اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ خاموشی توڑیں، ان سنگین جرائم کی آزادانہ تحقیقات کرائیں اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔