پنجگور : نجی سکول میں دو روزہ کتب میلے میں  10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دو روزہ کتب میلے میں10 لاکھ روپے کی کتابیں ہاتھوں ہاتھ بک گئیں۔

پنجگور میں مقامی اسکول دی اوئیسس اکیڈمی کے تحت کتب میلہ جو دو روز جاری رہا اس میلے میں پنجگور سے ہزاروں طلبہ وطالبات نے حصہ لیا اور کتابوں کے اسٹالوں پر گہری دلچسپی لیا کتب میلے کے دوران 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت کی گئیں ۔

کتب میلے میں کتابوں کی بڑی تعداد میں فروختگی سے کتاب بینی کی طرف نوجوان نسل کی دلچسپی عیاں ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں کتاب پروری میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ طلبہ تنظیموں کی جانب سے بلوچستان بھر میں آئے روز کتب اسٹالوں کا انعقاد ہے، جہاں سول انتظامیہ اور ریاستی فورسز کی مداخلت، ممانعت اور منتظمین کے خلاف مقدمات کے اندراج کے باوجود وہ اپنا یہ کام جاری رکھے ہوئے ہیں، جس سے بلوچستان میں کتاب سے لگاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Share This Article