بلوچستان کے علاقے خضدار کے غلامانی چوک سے مسلح افراد نے تاجر بہاول خان غلامانی کو اغوا کرلیا ۔
واقعہ کے بعد لواحقین نے احتجاجاً خضدار زیرو پوائنٹ سےقومی شاہراہ بلاک کر دیا ۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق خضدار غلامانی چوک دکان سے نامعلوم مسلح افراد نے بہاول خان غلامانی کو اغوا کر لیا۔
واقعےکے خلاف لواحقین اور مقامی آبادی نے قومی شاہراہ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بلاک کر دیا ہے۔
شاہراہ کی بندش سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مظاہرین نے انتظامیہ سے بھاول خان غلامانی کی فوری اور باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔