نصیرآباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد کے منگولی کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق نصیراباد کے پولیس تھانہ منگولی کی حدود قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے رشتے کے تنازع پر ارسلان بگٹی اور صدورا بگٹی نامی 2 دو افراد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کر دیاگیا۔

مزید کارروائی پولیس نے شروع کردی ہے ۔

Share This Article