ماشکیل: بی ایل ایف نے ایف سی 58 ونگ کے کیمپ پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے آفیشل میڈیا ‘آشوب’ نے یکم اکتوبر کو ضلع واشک کے علاقے ماشکیل (گورندر) میں فرنٹیئر کور (FC) 58 ونگ کے ایک اہم اور بڑے عسکری کیمپ پر کیے جانے والے حملے کی تفصیلی وژول ویڈیو جاری کر دی ہے۔

اس کارروائی میں بی ایل ایف کے خواتین عسکری ونگ "کریمہ آرمڈ اسالٹ ڈویژن” (KAAD) اور ‘قربان یونٹ’ نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

جاری کردہ نو منٹ سات سیکنڈ کی اس ویڈیو کے ابتدائی حصوں میں سرمچاروں کو اپنے پہاڑی مسکن میں گول دائرے میں کھڑے ہو کر کیمپ پر حملے کی باریک بینی سے حکمتِ عملی اور منصوبہ بندی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد سرمچاروں کے قافلے کو گاڑیوں کے ذریعے بھاری ہتھیاروں، جدید بارودی مواد اور بی ایل ایف کے پرچم لہراتے ہوئے اور وکٹری کے نشان بناتے ہوئے روانہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔

روانگی سے قبل گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر موجود ایک خاتون سرمچار نے اپنا پیغام ریکارڈ کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ شہید کریمہ بلوچ کی فکری وارث اور باقیات ہیں، جن کے خون میں مزاحمت شامل ہے، اور اب وہ ایک نئے انداز میں میدانِ عمل میں اتری ہیں جہاں کامیابی ان کا مقدر اور شکست دشمن کا مقدر ہوگی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرمچاروں نے انتہائی پیشہ ورانہ اور خفیہ عسکری منصوبہ بندی کے تحت پہاڑی پر قائم ایف سی کیمپ کا چاروں اطراف سے مکمل گھیراؤ کیا۔ اس کے بعد مارٹر گولوں، راکٹ لانچروں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے کیمپ پر شدید اور متواتر حملے کیے گئے۔ خواتین سرمچاروں نے بھی مورچے سنبھال کر دشمن پر فائرنگ میں بھرپور حصہ لیا۔

قربان یونٹ کے سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں اور راکٹ لانچروں سے کیمپ کے نہایت قریب پہنچ کر زبردست حملہ کیا۔ حملے کی پہلی صف میں آگے بڑھنے والے سرمچار عبدالخالق (خالق بلوچ) اور ساجد بلوچ نے کیمپ کے اندرونی حصوں تک رسائی حاصل کی۔

ویڈیو میں عبدالخالق کو کیمپ کے دروازے تک پہنچتے اور دشمن کی گولی لگنے سے جامِ شہادت نوش کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے ساتھی سرمچار بھی کامیابی کے ساتھ کیمپ کے احاطے تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ اسی طرح ساجد بلوچ بھی کیمپ کی دیوار کے قریب بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔

آشوب میڈیا کے ڈرون کیمروں سے ریکارڈ کی جانے والی اس ویڈیو کے اختتامی مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ایف سی کا کیمپ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، اس معرکے میں 18 دشمن اہلکار ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article