ضلع کیچ میں مند کے علاقے گوبرد کو پاکستانی فورسز نے گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے کی آپریشن شروع کی ہے۔
دوران آپریشن گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے اور ساتھ ہی علاقے کے آمد و رفت کے راستوں پہ ناکے لگا کر عام شہریوں کو علاقے میں داخل ہونے اور باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح سے جاری آپریشن تاحال جاری ہے، گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ پاکستانی فوج نے دو افراد کو حراست میں لے کر آرمی کیمپ منتقل کیا ہے جنکی شناخت پیر محمد اور جابر ولد شریف کے ناموں سے ہوئی ہے،تاحال آپریشن جاری ہے
خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کا آپریشن و چھاپے تواتر کے ساتھ جاری ہیں، جس کے سبب مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں ایک طرف لوگ نقل مکانی پہ بھی مجبور ہوئے ہیں وہی دوسری جانب سینکڑوں کی تعداد میں لوگ گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں۔