گچک سے بلوچی زبان کے شاعرو گلوکار فورسز ہاتھوں لاپتہ

0
333

بلوچستان کے علاقے گچک میں آج بروز جمعہ کو پاکستانی فورسز نے بلوچی زبان کے ایک شاعر وگلوکار کو گرفتار کر کے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

جس کی شناخت امیر بخش بلوچ کے نام سے ہوگئی ہے ۔

واضع رہے کہ آواران ،پنجگوراورکیچ کے اضلاع میں گذشتہ دو ہفتوں سے بڑے پیمانے زمینی وفضائی آپریشنز جاری ہیں جہاں درجنوں آبادیوں کو نذر آتش کرکے صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے جبکہ مکین بے یارو مددگار در در کی ٹوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔

مذکورہ آپریشنز میں کئی افراد کی جبری گمشدگیاں بھی رپورٹ ہوئی ہیں جن میں خواتین و بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے ۔

علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ اس بڑے پیمانے کی آپریشن میں مذکورہ علاقوں کے پانیوں میں کیمیکل ملا دیا گیا ہے اور گھاس پوس ، اور پیڑوں پر کیمیکل اسپرے کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب تک متعددمال مویشیاں ہلاک ہوچکی ہیں ۔

بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے اس سے قبل بھی بلوچ شاعر و ادیب اور گلوکاروں کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here