بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے ایک اسٹریٹجک پل کو تباہ کردیا جبکہ نوشکی میں ناکہ بندی دوران مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ پر کام کرنے والے 4 افرادکو حراست میں لیا ہے جن کا تعلق سندھ سے بتایا جارہا ہے۔
مستونگ سے پولیس کا کہنا ہے کہ مستونگ میں کوئٹہ تفتان ہائی وے پر نامعلوم افراد نے ایک اسٹریٹجک پل کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا جس سے پل کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا ۔
واقعہ کے بعد حکام نے مجبوراً ٹریفک کومعطل کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا اور اسکی دھماکے آواز مستونگ شہر میں 20 کلومیٹر دور تک سنی گئی۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔
حکام نے تصدیق کی کہ کسی جانی یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، جبکہ ہائی وے پر تمام نقل و حرکت عارضی طور پر روک دی گئی تھی کیونکہ سیکیورٹی کے جائزے اور معائنہ جاری تھا۔
دوسری جانب نوشکی میں آر سی ڈی ہائی وے پر مسلح افراد نے روڈ بلاک کر کے اسنیپ چیکنگ کی۔
واقعے کے دوران پاکستانی فورسز کا ایک قافلہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا جس کے نتیجے میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
نوشکی میں ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے مبینہ طور پر سندھ سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کو حراست میں لے لیا جو سیندک پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔
ان واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔