بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے شہید رہنما لالا منیر بلوچ کے والدہ ماجدہ بی بی مریم کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ میں شہید لالا منیر کے والدہ کی وفات پر پسماندگاں کے غم میں برابر کا شریک ہوں اوردعاگو ہوں کہ رب العزت انہیں آخرت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
ڈاکٹر اللہ نذربلوچ نے کہا بی بی مریم بلوچ نے اپنی فرزند لالامنیر جیسے ہستی سمیت ہزاروں بلوچ فرزند وں کی شہادت دیکھی،مختلف تکالیف کا سامنا کی لیکن ہمیشہ قومی تحریک کی کامیابی و کامرانی کے لئے ان کے جذبے میں کمی نہیں آئی،بلوچ قومی تاریخ میں بہادر بلوچ ماؤں کے صف میں ان کا نام ہمیشہ درج رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ جہدکار شہداء کے مشن کی تکمیل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ان ہزاروں ماؤں کی خوابوں کوآزادی وطن کی صورت میں تعبیر دیں گے جنہوں نے اپنی آنکھوں سے اپنے جگر گوشوں کی شہادت دیکھی۔