بلوچ نیشنل موومنٹ کے انفارمیشن سیکریٹری دل مراد بلوچ نے بی این ایم کے شہید رہنما لالامنیر کی والدہ ماجدہ بی بی مریم بلوچ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کی ہے اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
دل مراد بلوچ نے کہا کہ شہید لالامنیر کی عظیم والدہ نے لالا منیر جیسے ہستی کو جنم دیا جو چیئرمین شہید غلام محمد بلوچ کے اولین ساتھیوں میں سے تھے اور شہادت کے منصب پر بھی اپنے محبوب چیئرمین کے ہمراہ سرفرازہوئے۔ لالا منیراپنے لازوال کرداراورعظیم قربانی سے بلوچ قومی تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم شہید رہنما کے والدہ کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہیں۔