گچک میں زمینی وفضائی آپریشن میں شدت ، کئی آبادی نذر آتش

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے علاقے گچک اور آواران میں زمینی وفضائی آپریشن میں شدت لائی گئی ۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ گچک میں پاکستانی فوج کی زمینی و فضائی آپریشن شدت کے ساتھ جاری ہے ۔

جہاں پاکستانی فوج درندگی پر اتر آئی ہے اور گچک کے دس سے زائد آبادیوں کوجن میں لوہڑی ،کلانچ ، تاک ڈن،ٹوبہ اور دیگر شامل ہیں کو نذر آتش کررہی ہے اورطیاروں کی آبادیوں پر شیلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ پاکستانی فوج کی ایک بڑی تعداد جن میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی شامل ہیں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تمام خارجی و داخلی راستوں کو بند کر کے گچک میں فوجی آپریشن کاآغاز کیا۔

ذرائع کے مطابق فوج نے چادرو چاردیواری کی تقدس کو پامال کرکے خواتین و بچوں کو شدید تشدد کانشانہ بنا رہی ہے اور انہیں گھسیٹ کر گھروں سے باہر نکال کر گھروں کو نذر آتش کررہی ہے ۔

جبکہ فوج نے کئی افراد کو حراست میں بھی لیا ہے جن میں ایک کی شناخت موسیٰ نامی چرواہے کے نام سے ہوگئی ہے ۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ اب تک فوج نے گچک کے دس سے زائد انسانی آبادیوں کو مکمل طور پرنذر آتش کردیا ہے جن میں لوگوں کی قیمتی اشیا سمیت زندگی بھر کی جمع پونجی جل کر خاکستر ہوچکی ہیں ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ گچک میں فوج نے قیامت صغری ٰ پرپا کردیا ہے ۔ زمینی وفضائی فوج کی فائرنگ و شیلنگ سے علاقہ مکمل طور پر گونج رہی ہے ۔ فوج جس گھر کو دیکھتی ہے اسے نذر آتش کررہی ہے اور مال مویشیوں پر بھی گولیاں بر سارہی ہے ۔

جبکہ موبائل نیٹ ورک مکمل طور پر بند ہیں۔

ادھر آواران سے بھی اطاعات ہیں کہ دراسکی کے علاقے میں بھی آپریشن شدت کے ساتھ جاری ہے اور زمینی فوج حیوانوں کی طرح مال مویشیوں پر اندھادھند گولیا ں برسا رہی ہے ۔

واضع رہے کہ گچک میں دو دن قبل فوجی آپریشن شروع کیاگیا تھا جو ہنوز شدت کے ساتھ جاری ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment