بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے کلگ کلانچ کراس کے قریب کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دودا ولد سلیمان سکنہ کلگ کلانچ ہلاک ہو گیا۔
ریسکیو 1122 نے لاش کو آر ایچ سی پسنی منتقل کر دیا ، جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا گیا۔