نوشکی سے مسلح افراد کے ہاتھوں 4 مزدور اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی سے نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر کرنے والے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ نوشکی کے علاقے البت سے میں پیش آیاجہاں مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر کام کرنے والے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے تعمیراتی مشینری پر بھی فائرنگ کی جس سے مشینری کو معمولی نقصان پہنچا، مزدور نوشکی خاران شاہراہ پر کام کررہے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مغویوں میں سے 3 مزدور پشتون جبکہ ایک کا تعلق مستونگ سے ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے سے اغوا ہونے والے مزدور وں کی تلاش شروع کردی۔

Share This Article