پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ سے دوران جارحیت 6 افراد جبری لاپتہ کردیئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت سے پاکستانی فورسز نے جمعرات کے روز ایک کارروائی کے دوران 6 افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دشت کے علاقے درچکو میں کل متعدد گھروں پر چھاپے مارے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فورسز 6 افراد کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر اپنے ساتھ لے گئے، اور ان کی موجودہ حالت اور مقام سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

لاپتہ ہونے والوں میں ابتک چار کی شناخت لہداد ولد برکت، وسیم ولد بشیر، ایاز ولد احمد اور شکیل ولد فقیر کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دو افراد کی شناخت ممکن نہ ہوسکی۔

Share This Article