آواران فوجی چوکی اور ڈیتھ اسکواڈ سرغنہ کے ٹھکانے پر مسلح افراد کا حملہ

0
413

ضلع آواران میں مسلح افراد نے فوجی چوکی پرحملہ کرنے کے ساتھ ڈیتھ اسکواڈ کے مقامی ایک گرؤہ کے سربراہ برکت کے ٹھکانے پر بھی حملہ کیا ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق شام کے وقت مسلح افراد نے ضلع آواران میں کور ڈاٹ کے مقام پر قائم فوجی چوکی پر حملہ کیا،فائرنگ اور دھماکوں سے قریب کے علاقے گھونج اُٹھے، عینی شاہدین کے مطابق حملے میں فوجی چوکی مکمل تباہ ہوئی ہے اور اس میں موجود تمام اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی قوی امکان ہے۔

دوسری جانب آواران سے اطلاعات ہیں کہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ایک گرؤہ کے سربراہ برکت کے ٹھکانے کو بھی مسلح افراد نے نشانہ بنایا،تاہم علاقائی ذرائع کے مطابق دو اطراف سے ٹھکانے کو بھاری ہتھیاروں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا تاہم تاحال مصدقہ ذرائع سے اس حملے میں ہلاکتوں کے بارے میں تصدیق نہ ہو سکی ہے،
مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد پاکستانی فوج نے علاقے کو گھیرنے کے بعد مذکورہ ٹھکانے کے گرد آمدو رفت کے راستے اپنے کنٹرول میں لے لیے ہیں،خدشہ ہے کہ اس حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح بھی ضلع آواران کے علاقے لباچ میں فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here