پنجگور میں ہڑتال کا دوسرا دن، احتجاجی مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر پنجگور میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے خلاف مسلسل دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال اور دھرنا جاری ہے۔

آج مظاہرین پر فورسز نے براہ راست فائرنگ کی جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو زمیں فورسزکی براہ راست مظاہرین پر فائرنگ سے افرا تفری کا عالم ہے ۔

بی وائی سی کا کہنا ہے کہ اس کریک ڈاؤن کے نتیجے میں پہلے ہی کوئٹہ میں 3 معصوم جانوں کی شہادت، درجنوں بے دردی سے زخمی، متعدد گرفتاریاں اور بی وائی سی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی غیر قانونی نظربندی ہو چکی ہے۔

مزید برآں بی وائی سی کے مرکزی رہنما بیبرگ زہری اور دیگر کو زبردستی غائب کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ادھر پنجگور میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے مظاہرین پر فائرنگ کی ہے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کی موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں جس سے جبر میں مزید شدت آئی۔

Share This Article