ڈیرہ بگٹی سے فورسز درجنوں افراد جبری لاپتہ ،6 کی شناخت ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے ایک درجن کے قریب افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔جن میں محض 6 کی شناخت ہوگئی ہے ۔

گذشتہ شب طاہر ولد شادمان بگٹی کو ایف سی نے گھر میں چھاپہ مار کر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جبکہ ریاض ولد محمد بخش بگٹی کو ڈیرہ بگٹی کے مین بازار سے فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ہے ۔

اسی طرح ڈیرہ بگٹی شہر میں ایک گھر پر فورسز نے چھاپہ مار کر رضا محمد ولد محمود بگٹی کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے جبکہ ڈیرہ بگٹی میں جانی خان بگٹی کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے بیٹے علی خان بگٹی کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے ۔

سوئی سے ایک دکاندار عارف ولد مٹھو بگٹی کو پاکستانی فورسز نے ان کی دکان سے اغوا کرنے کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

دریں اثنا سوئی کے تحصیل بازار کے جتھ ہوٹل سے انور ولد ریحان بگٹی کو سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے غیر قانونی حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

مقامی افراد کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں فوج اور خفیہ اداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Share This Article