نوشکی : جبری لاپتہ افراد لواحقین کا پیاروں کی بازیابی کیلئے حکومت کو 48 گھنٹوں کی الٹی میٹم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ابرار بلوچ ولد محمد اکبر ، رسول بخش ولد حسین بخش اور سہیل احمد ولد بابو ندام کے اہل خانہ نے نوشکی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیاروں کی بازیابی کے لئے حکومت کو 48 گھنٹوں کا وقت دے دیاہے۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ حکومت 48 گھنٹوں کے اندر ان جبری لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی یقینی بنائے بصورت دیگر قومی شاہراہ پر مطالبات کی حل تک دھرنا دینگے۔

واضع رہے کہ مستونگ میں کراچی ٹو کوئٹہ قومی شاہراہ پر جبری لاپتہ افرادظاہر، سلمان اورشیرازکی بازیابی کےلئے لواحقین نے بند کردیا ہے جس سے ٹریفک مکمل معطل ہے۔

Share This Article