مستونگ : جبری لاپتہ افراد لواحقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں مستونگ کے علاقے کلی سفید بلندی لاکھا سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے ظاہر ولد اشرف، سلمان بلوچ ولد امیر حمزہ اورشیراز ولد صدیق کی بازیابی کےلئے لواحقین نے حکومت کو دی گئی اپنی الٹی میٹم پر عمل کرتے ہوئے آج بروزجمعہ کو مستونگ میں نواب ہوٹل کے مقام پر کوئٹہ ٹو کراچی مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیکر اسے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بندکردیا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ گذشتہ روزبلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے ہسپتال سے نعشیں وصول کرنے اور انہیں ان کی آبائی علاقے مستونگ کے کلی سفید بلندی لاکھا میںدفنانے کے فوراً بعدپاکستانی فورسزنے گھر پرچھاپہ مارکر ظاہر، سلمان اورشیراز کو جبری لاپتہ کرد یا ہے۔

جبری لاپتہ افراد لواحقین نے گذشتہ روزجمعرات کو مستونگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل صبح تک جبری لاپتہ نوجوانوں کو بازیاب نہیں کیا گیا تو مرکزی شاہراہ کو بند کیا جائے گا۔

متاثرہ لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک جبری لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کیا جاتا احتجاجاً شاہراہ بند رکھیں گے۔

Share This Article